5 جنوری، 2022، 10:29 AM

قزاقستان میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر عوامی مظاہرے شروع ہوگئے

قزاقستان میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر عوامی مظاہرے شروع ہوگئے

قزاقستان میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر متعدد شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور حکومتی اقدام کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قزاقستان میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر متعدد شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور حکومتی اقدام کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق قزاقستان میں ہزاروں افراد نے حکومت کی جانب سے مظاہروں پر پابندی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مختلف شہروں میں مظاہرے کیے۔ قزاقستان کے سب سے بڑے شہر الماتی میں پولیس نے مرکزی چوک کو گھیرے میں لے لیا جہاں مظاہرین کی بڑی تعداد موجود تھی جب کہ مظاہروں کو روکنے کے لیے موبائل اور انٹرنیٹ بھی بند کردی گئی ہے۔

News ID 1909394

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha